اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران میاں شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی تلقین کی،شہباز شریف نے کہا ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے،وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کر کے معیار کو یقینی بنائیں، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے،قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جمعیت علماءاسلام مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، جس میں بجٹ، ضم شدہ اضلاع اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور جمیعت علماءاسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود بھی شریک ہوئے،ملاقات میں موجودہ بجٹ، ضم شدہ اضلاع سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،فضل الرحمن نے بجٹ میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں، عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا،جے یو آئی رہنماو¿ں نے خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی تعریف کی۔
ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں تعطل ، معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں:شہباز شریف
















