سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میںدہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا،آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں ،سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا اس دوران شدید فائرنگ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میںایک دہشتگرد جہنم ،2زخمی ہوگئے،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک دہشتگرد انتہا پسندی کی کارروائیوں میں سرگرم اور فورسز کےساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا،مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔