لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجدعلی شاہ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور، وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا ڈاکٹر عنایت اللہ خان، وائس چانسلر بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عزیر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نعیم سندھو، پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف تعلیمی درسگاہوں کے طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مختلف تعلیمی درسگاہوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہم بطور والدین اور اساتذہ کشمیری بچوں کے محافظ ہیں۔ کشمیری بچے ہمارے پاس ایک امانت ہیں۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اب انشاءللہ ہر سال کشمیری بچوں کو لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزیدکہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ہال بنایاجارہا ہے۔ کشمیری عوام ہماری ہر دعا میں شامل ہوتی ہے۔ امید ہے یہ لیپ ٹاپس کشمیری طلباو طالبات کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا کشمیری طلباو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد وسیم اور سیکشن آفیسر میڈیکل ایجوکیشن اسامہ جاوید کو شاباش دی۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے کشمیری طلباوطالبات کو لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں۔ وائس چانسلر یوای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور،وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا ڈاکٹر عنایت اللہ خان اوروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کشمیری طلباو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کیلئے خصوصی کاوش پر ٹیچر آف دی ٹیچرز نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم پنجاب کی عوام کی صدق دل سے خدمت کررہے ہیں۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر نے کہاکہ کشمیری طلباوطالبات میں لیپ ٹاپس کی شاندار تقسیم حکومت پنجاب کا انتہائی بہترین منصوبہ ہے۔ جاوید اخترنے کہاکہ اگلا دور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا آرہا ہے۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید نے کہاکہ کشمیری طلباو طالبات کو لیپ ٹاپس ملنے کا کریڈٹ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہی جاتا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجدعلی شاہ نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔
پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتے ہیں: ڈاکٹر جاوید اکرم

















