اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتایا ہے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں کمی ہوئی جبکہ معاشی ترقی کی شرح 0.29فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال،عائشہ غوث پاشا ودیگر کے ہمراہ قومی اقتصادی سروے 23-2022پیش کر دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے پچھلا مالی سال بہت مشکل سال تھا، اقتصادی سروے کی اشاعت وزارت خزانہ کی ذمہ داری ہوتی ہے، 2017میں پاکستان کی معیشت دنیا کی 24ویں معیشت بن چکی تھی اور 2022میں پاکستان کی معیشت بدقسمتی سے دنیا کی 47ویں معیشت بن گئی۔
اسحاق ڈار نے بتایا ریونیو وصولی کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں قرضوں اور واجبات میں 100فیصد اضافہ کیا گیا، قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کا خرچہ 7ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ان معاملات نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا۔
قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 0.29فیصد رہی، زراعت کے شعبے نے 1.55فیصد شرح سے ترقی کی جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی منفی 2.94فیصد رہی، خدمات کی شرح نمو 0.86فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب، عالمی کساد بازاری اور سخت اقتصادی فیصلے شرح نمو میں کمی کا باعث بنے، جولائی تا مئی 2023اوسط افراط زر 29.2فیصد رہا، مہنگائی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے اہم فصلوں کا نقصان ہوا، مہنگائی کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور روپے کی قدر میں کمی بھی ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے جولائی تا اپریل براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 23.2فیصد کمی ہوئی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 1170ملین ڈالر رہی،مینو فیکچرنگ کی شرح نمو منفی 3.91فیصد رہی جو پچھلے سال 10.86فیصد تھی جبکہ تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو منفی 5.53فیصد رہی، تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو پچھلے سال 1.90فیصد تھی۔
سروے کے مطابق بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی سمیت انڈسٹری کے ذیلی شعبوں میں شرح نمو 6فیصد رہی جبکہ ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی شرح نمو منفی 4.46فیصد رہی، ہول سیل اور ریٹیل تجارت پچھلے سال 10.3فیصد تھی، ٹرانسپورٹ اور سٹوریج کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.73فیصد رہی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















