نگران پنجاب حکومت کا ”اب گاوں چمکیں گے“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (مشرق نیوز) نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے پروگرام کے ذریعے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاوں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑےگا، ہر گاو¿ں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا، گاو¿ں کی حالت سدھار نے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔ گاوں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا، ہر گاوں سے وصول ہونے والا ریونیو گاو¿ں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ٹاسک دےدیا ہے۔
















