راولپنڈی،بنوں (بیورورپورٹ)پاک فوج کے مزید2جوان وطن پر قربان،بھرپور جوابی کارروائی میں2دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ،جوانوں نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2جوان جام شہادت نوش کر گئے،جوانوں نے 2دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا۔
شہید ہونےوالوں میں 40 سالہ نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور 41 سالہ حوالدار انور شامل ہیں، تعلق بہاولپور ،سیالکوٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاک فوج کے مزید2جوان وطن پر قربان،2دہشتگرد جہنم واصل
















