لندن میں مقیم جیا خان نے عمران کو شادی کی پیشکش کردی

لندن(مشرق نیوز)لندن میں مقیم جیا خان عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہاں ،باقاعدہ پیشکش کردی،جیا خان نے پیشکش لندن میں ابرار الحق کے کانسرٹ میں صحافی سے بات کرتے ہوئے کی ۔

جیا خان نے کہاعمران خان کی شادی تڑواکر چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں،میرے لیے رشتوں کی لائن لگی ہے لیکن ابھی تک سنگل ہوں کیونکہ صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے اگر عمران خان مجھ سے شادی کرلیں تو دونوں اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔

عمران خان بہادر آدمی ہیں، 2 سال سے محبت میں گرفتار ہوں،عمران خان کی بشریٰ سے محبت کے سوال پر جیا خان نے کہا ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے، مجھ سے ملنے کے بعد عمران خان کی سوچ بدل جائے گی۔