اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں ،مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی ،دہشتگردی ،شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاجھوٹے تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے اب بس آرام سے 2 جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو وہ بھی اپنی مجروح انا کی تسکین کےلئے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہاکسی رات شو میں اپنے گھناو¿نے اور ناقابل معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے آزمائش میں ڈالا،شہدا ،غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نے زخمی کئے۔
عمران اب آرام سے 2 جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو،مریم اورنگزیب
















