قوم مسیحا سے محروم،ڈاکٹر سیمی جمالی دنیا سے رخصت

کراچی(بیورورپورٹ)قوم مسیحا سے محروم،جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں،ڈاکٹر سیمی جمالی تقریبا ًاڑھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عصر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج (جے پی ایم سی) مسجد میں ادا کی جائے گی،صدر ،وزیراعظم ودیگر شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے مرحومہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے جناح ہسپتال کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر سیمی جمالی نے صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دیں،تمغہ امتیاز اور پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا ایوارڈ بھی دیا گیا،آئرن، بلٹ، بم پروف لیڈی اور خطروں کی کھلاڑی کے نام سے پکاری جانے والی ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیکل کی دنیا میں خدمات سے بڑا نام کمایا۔