اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت 600سے زائد پی ٹی آئی اراکین کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دئیے،ذرائع کے مطابق قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، اسلم اقبال کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں، یاسمین راشد، مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چودھری اور حماد اظہر کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں موجود ہیں،پی ٹی آئی ارکین کے نام تمام ایئرپورٹس اور ایگزٹ پوائٹس پر فراہم کر دئیے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ان افراد کو بیرون ملک نہ جانے دینے کی ہدایت کی ہے۔
عمران، بشریٰ سمیت 600سے زائد پی ٹی آئی اراکین کے نام ”نو فلائی لسٹ“ میں شامل

















