لاہور (قمر عباس نقوی) ریلوے انتظامیہ مسافروں کو ٹرینوں میں اشیاءضروریہ کی کوالٹی اور مقرر کردہ ریٹ کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام، مسافر مہنگے داموں اشیاءخریدنے پر مجبور، ڈائننگ کار ٹھیکیدار کے ملازمین کی طرف سے مسافروں بدسلوکی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے کاغذوں تک محدود دکھائی دے رہے ہیں۔ لاہور سے مختلف شہروں کو روانہ اور آنے والی مسافر ٹرینوں میں مسافروں کو کھانے اور پینے کی اشیاءکو معیار اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح لاہور کے سٹیشن پر بھی سٹالز پر من مرضی کی جارہی ہے۔ صبح سات بجے لاہور سے راولپنڈ ی کی طرف روانہ ہونے والی سبک رفتار اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی سبگ رفتار ریل کار سمیت سہ پہر لاہور اور راولپنڈی سے آنے جانے والی ریل کار میں ڈائنی کار ٹھیکیدار کی جانب سے مختلف اشیاءضروریہ کی اضافی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں جس پر ریلویز انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے اس کے علاوہ ٹھیکیدار کے ملازمین سے مسافر کی طرف سے قیمت میں اضافہ پر پوچھنے پر تلخ رویہ استعمال کیا جاتا ہے اور مسافر کو اشیاءاسی قیمت پر لینی ہے تو دستیاب ہے بصورت دیگر اشیاءکی فراہمی نہیں ہو گی جس پر مسافر کو مجبوری میں ٹھیکیدار کی جانب سے طے کردہ ریٹ کے مطابق اشیاءخریدنا پڑ رہی ہے ریلویز انتظامیہ کی جانب سے مسافر ٹرینوں اور سٹیشنوں پر معیاری اور سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانا کاغذی رپورٹ تک محدود ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین پر سفر کرنے کے دوران بتائی جانے والی سہولیات عملی طور پر زیرو ہیں اور کھانے پینے کی مختلف اشیاءکی قیمتیں عام مارکیٹ سے دوگنا وصول کی جارہی ہیں۔ اسکے علاوہ ٹرین میں اشیاءکی فروخت کرنے پر مقرر کئے گئے ملازمین کا رویہ تلخ ہے مسافروں سے بد تمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں ریلویز انتظامیہ سیاسی شخصیات کی طرح ہوائی بیانات جاری کررہے ہیں۔ مسافروں کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ اس سفر کے بعد آئندہ ٹرین کے سفر کی بجائے دیگر ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے کو اہمیت دیں گے پیسے بھی خرچ کریں اور بے عزتی بھی کروائی جائے ایسا قابل قبول نہیں ہے ۔
ریلوے انتظامیہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام
















