لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے اداروں پر حملے کرکے پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کاستیا ناس کیا اب آپ عدالتوں پر ہی اعتراض کرتے ہیں،جلاﺅ گھیراﺅ میں نامزد شخص کو کیسے ریلیف دیں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں کارکنوں کی نظربندی کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل شوکت رو¿ف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا عدالت کارکنوں کو ریلیف دے رہی نہ ہمیں سن رہی ہے۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے وکیل کے اعتراضات و مسلسل دخل اندازی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاآپ کے لوگوں نے سرکاری اداروں پر حملے کیے، کسی پبلک وپرائیویٹ پراپرٹی کونہیں چھوڑا، ملک کا ستیاناس کر کے اب آپ عدالتوں پر اعتراض کرتے ہیں جو آپ کو ریلیف دیتی ہیں۔
عدالت آپ کے دلائل کے بغیر ہی بندوں کورہا کررہی ہے، تحمل سے بات سننی چاہیے،مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں، درخواست نہیں سنوں گا، آپ نہیں جاتے تو میں سیٹ چھوڑ کرچلا جاتاہوں،جسٹس عبدالعزیز نے ریمارکس دئیے مجھے بھی خطرات ہیں،اکیلا عدالت کیلئے نکلتا ہوں،گن مین ساتھ نہیں رکھتا، میری علیل والدہ بیڈ پرآخری سانسیں لے رہی ہیں،جلاوگھیراو کے مقدمے میں نامزد شخص کو عدالت کیسے ریلیف دے، سیاسی بحث نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرتاہوں۔
اداروں پر حملے کرکے پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کاستیا ناس کیا،لاہور ہائیکورٹ

















