بحریہ کیلئے چوتھا بابر کلاس ملجم کارویٹ” پی این ایس طارق“ تیار

کراچی (بیورورپورٹ)بحری دفاع مزید مضبوط،پاک بحریہ کیلئے چوتھا بابر کلاس ملجم کارویٹ”پی این ایس طارق “تیار کرلیا گیا، لانچنگ کل ہوگی،ذرائع کے مطابق بابر کلاس ملجم کارویٹ قریباً 3 ہزار ٹن وزنی 31 ناٹ رفتار کا حامل جنگی جہاز ہے، جنگی بحری جہاز سطح آب، زیر آب فضاءپر مار کرنےوالے میزائلوں، مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے۔

بابر کلاس ملجم کارویٹ 12 سیلز پر مشتمل عمودی میزائل لانچنگ نظام بھی رکھتا ہے،ترکیہ نے پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بڑے جنگی جہازوں کی تیاری میں کلیدی تعاون فراہم کیا ۔