لاہور (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جناح ہاوس دورہ لاہور، جناح ہاوس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ جناح ہاوس پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔افواج پاکستان ہم میں سے ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں، فوجی جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، فوج ہمارا فخر ہے، جس ملک میں اپنی فوج نہ ہو پھر وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے۔ یقین نہیں آتا کوئی جناح ہاوس جیسے عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ سینئر صحافی راجہ مہتاب خان عباسی، پارٹی رہنماﺅں ثمینہ خالد گھرکی،حسن مرتضیٰ، چودھری اسلم گل، سینئر صحافی کالم نگار و صوبائی رہنماءپیپلز پارٹی میاں اصغر بھٹی اور دیگر پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران بھی انکے ہمراہ تھے۔
نو مئی واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی:راجہ پرویز اشرف
















