پشاور(بیورورپورٹ)ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑ کر 9 ہزار میں بیچنے والا ملزم پکڑا گیا،ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی کو بھی حراست میں لیکرریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ کباڑ کی دکان سے برآمد کرلیا ۔
ملزم عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد علاقہ ہشنگری میں کباڑ کی دکان میں 9 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا،پولیس نے مزید کہاریڈیو پاکستان کے مرکزی دروازے پر دھاوا بولنے والے تمام ملزم جلد گرفت میں ہوں گے۔
ریڈیو پاکستان کا گیٹ توڑ کر 9 ہزار میں بیچنے والا ملزم گرفتار
















