لاہور (مشرق نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں موجود افراد کی گرفتاری کیلئے تحریک انصاف کو دی گئی 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونےوالی ہے، 24 گھنٹے سے زمان پارک جانےوالے تمام راستے بند ہیں، گرفتاریوں کیلئے پولیس آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے ہاتھوں گزشتہ روز شروع ہونےوالا زمان پارک کا محاصرہ تاحال جاری ہے، 15 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود زمان پارک کا محاصرہ ختم نہ ہوسکا، پنجاب پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکالات کا سامنا ہے، رکاوٹوں کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانے والے بچے شدید کوفت کا شکار ہیں، رکاوٹوں پر کھڑی پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ زمان پارک کو آنے والے تمام راستے بھی بند ہیں ، رکاوٹیں لگا کر دھرمپورہ پل کو بھی بند کر دیا گیا اور دھرمپورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔
ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب، پولیس زمان پارک پر آپریشن کیلئے تیار
















