روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے کیلئے سعودی وزیر د اخلہ کی پاکستان آمد
اسلام آباد (بیورورپورٹ)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے پر دستخط کیلئے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،وزیرداخلہ رانا ثنا ءنے نورخان ایئر بیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کا استقبال کیا۔
روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کو آسان و پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا،سعودی نائب وزیر داخلہ وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف ، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول سے ملاقات بھی کریں گے۔

















