عوام کی سنی گئی،ملک میں ایک ہفتہ بندش کے بعد سوشل میڈیا ایپس بحال
اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کی سنی گئی، ملک بھر میں تقریباًایک ہفتہ بندش کے بعد سوشل میڈیا ایپس بحال کردی گئیں،فیس بک، یو ٹیوب، ٹوئٹر و دیگر سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔
واضح رہے عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں ملک بھر میں ہونےوالی ہنگامہ آرائیوں پر قابو پانے کےلئے موبائل براڈبینڈ اور سوشل میڈیا سروس معطل کی گئی تھیں۔
















