سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، بلوچ لبریشن فرنٹ کا سرغنہ عصمی عرف وفا جہنم واصل

ہوشاب (بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ عصمی عرف وفا مارا گیا،دو روز قبل ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے،ذرائع کے مطابق عصمی سکیورٹی فورسز ، شہریوں کیخلاف کارروائیوں، بھتہ خوری، قتل و غارت ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا،دوسری جانب کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 25خفیہ آپریشن کئے گئے جن کے دوران 25 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 ارکان سلمان اورملک اسرار‘کالعدم تنظیم داعش کے 2ارکان شیر زمان‘ اورشیر محمد شامل ہیں۔دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز 520 گرام، ایک عدد آئی ای ڈی بم،2عددراکٹ شیل‘7عدد بوسٹر شیل آر پی جی‘4 عدد ڈیٹونیٹر‘ حفاظتی فیوز وائر 6 فٹ،پرائما کارڈ 2عدد،ایک پستول‘6 گولیاں‘26 پمفلٹ،30اسٹیکرز‘ایک موبائل فون اور24340روپے سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ،دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف راولپنڈی‘ سرگودھا‘ساہیوال‘ اورگوجرانوالہ میں 4 ایف آئی آرز درج کروا کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 248 کومبنگ آپریشنز کیے گئے‘ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 11528 افراد کو چیک کیا گیا، 51 مشتبہ افراد کو گرفتار‘ 39 ایف آئی آر درج جبکہ 15 بازیابیاں کی گئیں۔