نواز شریف آنے والے چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں ہونگے: عابد شیر علی
لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے وہ جب گرفتاری دینے آیا اپنی بیٹی کو ساتھ لےکر آیا۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے لنگڑے کو ٹانگ دےدی ہے، نواز شریف آنے والے چند ہفتوں میں پاکستان میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جب بیلنس آف پاور ہوگا پھر ہی انتخاب ہوگااس سے پہلے نہ تو کوئی انتخاب ہوگا اور نہ ہی کوئی ان کے نتائج کو تسلیم کرے گا۔ اب پیر سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کن را¶نڈ شروع کیا جا ئے گا اور جب تک لاڈلے کو دیگر سیاسی قائدین کی طرح انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھا جا ئے گا۔فیصل آباد میں خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر170 ملین پا¶نڈ کی کرپشن کااوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں لیکن اس نے ایک بند لفافہ دکھاکر شہزاد اکبر کے ذریعے یہ رقم انتہائی ناجائز و غیر قانونی طور پر ملک ریاض کو واپس کرکے القادر ٹرسٹ کے نام پر7 ارب روپے کی زمین لی جو سنگین کرپشن اور اختیارات و عہدے کا ناجائز استعمال اور ملک و قوم کے ساتھ غداری و زیادتی ہے وگرنہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ رقم پاکستان آکر حکومت کے خزانہ میں جمع اور عوام کی خوشحالی و فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ یہ کلیئر کٹ ناجائز اثاچہ جات کا کیس ہے لہٰذا اگر نواز شریف کو صرف اس بنا پر نااہل قرار دیا جاسکتا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو عمران خان کو بھی اس سمیت دیگر کرپشن کیسز میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نااہل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ لاڈلے پر بے جا نوازشات کا ہی نتیجہ ہے کہ اس نے اپنی گرفتاری پر اپنے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعہ وہ کام کروادیا جو ہمارے ازلی دشمن سمیت دنیا کی کوئی طاقت پچھلے 70 سالوں میں نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس اقدام پر بھارت میں جشن کا سماں ہے اور پاکستان کے تمام دشمن خوشی کے شادیانے بجارہے ہیں کہ جو کام وہ نہیں کرسکے وہ ان کے پروردہ ایجنٹ عمران خان نے کردکھایا۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے اشارے پرکور کمانڈر کا گھر جلایا گیا،بھارت والے بھی قائداعظم کی رہائش گاہ کی عزت کرتے ہیں لیکن یہاں پاکستان میں قائداعظم کی رہائش گاہ جلائی گئی،میڑو بسوں کو جلایا گیا،عمران نے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ انصاف کیا جاتا لیکن نیب کے ملزم کورہا کردیاگیا، ہمیں 90، 90روز کیلئے اندر کیا جاتا تھااور ملاقاتوں پر بھی پابندی ہوتی تھی لیکن لاڈلے کیلئے سہولت کاری ہورہی ہے،70 سال سے پاکستان کا دشمن جو کام نہ کرسکا عمران خان نے پاکستان کے خلاف وہ کام کردیا،ملکی تنصیبات کو جلایا گیا،شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا لیکن8 دن کے ریمانڈ پر ایک ملزم کو جانے دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی آڈیوز ویڈیو لیک ریکارڈ پر ہیں،اس طرح کا اقدام جو بے گناہ پاکستانی جیلوں میں ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہے،یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جس سے سیاسی انداز سے نمٹا جائے گا،عمران خان نے اپنے دوستوں سے این آر او لے لیا اب فوج سے این آر او لینے کی کوشش کرتا ہے،ملک میں جو آج مہنگائی ہورہی ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے،اگر سڑکوں پر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو ایسے ہی سہی،پیر کو پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جائے گا،یاپارلیمنٹ سرنڈر کریں گے یا پارلیمنٹ کو قوم کو تذبذب سے نکالنا ہوگا پی ڈی ایم کے جو فیصلے ہوئے ہیں اس کے اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے کیونکہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کے فیصلے بھی سب کو ماننے پڑیں گے۔
















