راولپنڈی(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے،کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہاکسی نے استعفیٰ دیا نہ ہی حکم عدولی کی۔
میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہااندرونی شرپسندوں و بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی،تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔
آرمی چیف و پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،جنرل عاصم منیر اور سینئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
فوج متحد،کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
















