اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں تو گرفتار تھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار کیسے ہوگیا؟ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی، ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، سب کو کہتا ہوں سرکاری و عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
میرا موبائل فون لے لیا گیا، مجھے پتہ ہی نہیں ملک میں کیا ہوا، ملک میں کوئی نقصان چاہتے ہیں نہ انتشار، صرف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی اور عدالت کو بتایا مجھے کبھی پولیس لائن اور کبھی کہیں لےکر پھرتے رہے، مجھے سمجھ نہیں آیا ہوا کیا ہے، میں نے نیب نوٹس کا جواب دیا تھا، ملک میں آزادانہ الیکشن چاہتا ہوں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور رہائی کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور امید کرتی ہے تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















