انصاف کادہرا معیار کیوں؟ایمرجنسی لگ سکتی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے انصاف کادہرا معیار کیوں؟ایمرجنسی لگ سکتی ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاخواجہ آصف نے کہاعدالتیں حکم دیتی ہیں خواہشات کا اظہار نہیں کرتیں،ہاتھ جوڑ کر سوال کر رہا ہوں انصاف کا دہرا معیار کیوں ہے؟، ہماری مرتبہ سوموٹو نہیں ہوتا تھا،شہدا کی یادگاروں ،آرمی تنصیبات ،کورکمانڈر کے گھر پر حملہ ہوا ،کوئی سوموٹو نہیں، عمران خان کو مبارک ہو عدالت میں صحیح سلامت چلتے گئے،2راتوں میں ہی شفا مل گئی مبارکباد دیتا ہوں،روح کی شفا ملنا میرا کام نہیں۔

میری جسارت نہیں سوال پوچھوں مگر سوال ضرور سامنے لانا چاہتا ہوںنواز شریف سے لیکر مجھ ورکر تک عدلیہ کے حسن سلوک سے کیوں محروم رہے؟،عدالتی حکم کے منتظر تھے لیکن خواہش کا اظہار کیا گیا،سوموٹو راتوں کی عدالتیں، عمران خان آئین کی پامال کرتا رہا،شہباز شریف آشیانہ میں جاتا ہے پکڑ لیا صاف پانی میں جاتا ہے ،ہمیں تو 90،90دن حراست میں رکھا گیا،مجھے 12 دن کمبل دیکر لٹا یا گیا اب تو انہیں سہولیات کا بھی پوچھا جاتا ہے،2معیار کیوں ہیں؟وہ کہتا مجھے ڈنڈے مارے گئے کچھ یاد نہیں رہا،ابھی یادداشت جب چاہا غائب ہوگئی جب چاہا آگئی جیسے انہیں آسانی لگے ابھی جو میڈیکل ہوا اس میں اور ذاتی ہسپتال کے میڈیکل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہاکیا انہوں نے تشدد کےلئے نہیں اکسایا؟ ،عدالت کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے تھا،بڑی عزت اور آبرو سے ریسٹ ہاﺅس منتقل کردیا گیا،آصف زرداری ،مریم نواز تو کسی ریسٹ ہاﺅس میں نہیں رہے،عدالت عظمیٰ نے یقینی بنایا ہر سہولت دی جائے اور 10بندے بھی جاکر مل سکتے ہیں،پی ٹی آئی لیڈروں و خواتین لیڈروں نے جو زبان استعمال کی سب نے سنی،کس طرح ہدایات دی جارہی تھیں کس جگہ جانا اور کہاں جانا ہے؟،بڑی نرمی سے کہا گیا ہماری خواہش ہے آپ درخواست ہی کر دیتے،ایوان صدر میں بیٹھا شخص تعمیل کی رپورٹ دیتا رہا،جی ایچ کیو پر حملہ تحریک طالبان نے کیا تھا اور اب تحریک انصاف نے کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہااتنی عزت و تکریم کی جارہی ہے ہمارے ہی نصیب خراب تھے وہ کہتا مجھے یاد نہیں ہوسکتا ہے لوازمات پورے نہ ہوئے ہوں تو ایسا ہوا ہواگر حالات ایسے رہے تو ایمرجنسی آئینی آپشن ہے ،آئین و قانون کے مطابق اقدام لے سکتے ہیں،مارشل لاءکا کوئی امکان نہیںحالات نے ڈیمانڈ کیا تو ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔