سیاست سے زیادہ ریاست ضروری ،آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹراسحاق ڈارنے کہاہے سیاست سے زیادہ ریاست ضروری ہے،آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا،حکومت نے دسمبرتک تمام بیرونی ادائیگیوں کویقینی بنایا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل سکیورٹی ڈویژن اوراسلام آبادپالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کے تحت پاکستان کے اقتصادی چیلنجز کے موضوع پرسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاحکومت نے اپنے سیاسی اثاثے کی قیمت پرمشکل اقتصادی فیصلے کئے کیونکہ سیاست سے زیادہ ریاست ضروری ہے،حکومت جامع وپائیداراقتصادی بڑھوتری کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرارہی ہے،علاقائی رابطوں میں اضافہ، درآمدات کی حوصلہ شکنی اوربرآمدات میں اضافغ پربھی توجہ مرکوزہے،اقتصادی سلامتی قومی سلامتی کااہم جزوہے ،اقتصادی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے،آئی ایم ایف ہویا نہ ہوپاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق معاہدے کیلئے اقدامات کیے،تما م شرائط پوری کردیں۔