آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز حیران کن ہے ،پی ٹی آئی

لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے پاک فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز سے تاثر پیدا ہورہا ہے فوج قانون سے بالا تر ہے،آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز حیران کن ہے ،پی ٹی آئی رہنما نے کہااگر عمران خان سمجھتے ہیں قاتلانہ حملے میں کوئی افسر ملوث ہیں تو آزادانہ و شفاف تحقیقات کے ذریعے ہی مطمئن کیا جانا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے ایسا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاالزام کی تحقیقات سے انکار اور پریس ریلیز سے بتارہے ہیں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے روئیے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہاآئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں الزامات کے حل کےلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے،قانونی راستے کی حمایت بہت مثبت قدم ہو گا