اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر ہوگئیں،صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور مستقل چیف جسٹس تقرر کی سفارش کی تھی۔
قبل ازیںصدر مملکت عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کوچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی،صدر مملکت عارف علوی نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر

















