مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، افسر سمیت 5 بھارتی فوجی جہنم واصل
سرینگر(مشرق نیوز)مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران ہونےوالے زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 5اہلکار ہلاک اور ایکزخمی ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک غار میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کے پناہ لینے کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم پہنچی،عسکریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر بارودی مواد پھینکا جس سے چھاپہ مار ٹیم تتر بتر ہوگئی اور 2اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 4بری طرح زخمی ہوئے،چاروں زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا جہاں 3اہلکاروں نے دوران علاج دم توڑ دیا، اس طرح ہلاک ہونےوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5ہوگئی،ہلاک اور زخمی ہونےوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا غار میں دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی جو 20اپریل کو ضلع پونچھ میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کرکے 5اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فوجی اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔
















