اسلام آباد (بیورورپورٹ)کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے صدرمملکت کی پولنگ تاریخ ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظورکرلی، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کی،ذرائع کے مطابق سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کیلئے صدرسے مشاورت کا پابندہے ،نئی ترمیم کے بعد صدرکے پاس تاریخ دینے کااختیارنہیں رہے گا،منظورشدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔
صدر مملکت کی پولنگ تاریخ ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور
















