لاہور (خبر نگار،اپنے نمائندے سے)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینئر سیاستدان و سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی رہائش گاہ ظہور الٰہی روڈگئے،محسن نقوی نے چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے وفاقی وزیر سالک کی خیریت دریافت کی ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
محسن نقوی نے سالک ،شافع سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں ،نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں،اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیا، تحقیقات میں ذمہ داروں کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،محسن نقوی نے کہا قانون سب کےلئے برابر ہے،کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، چودھری شجاعت نے رہائش گاہ آمد پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار حضرت بی بی پاکدامن پر حاضری دی،محسن نقوی نے اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کا معائنہ کیااور مزار کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں،محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایت کی مزار حضرت بی بی پاکدامن کی اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے،زائرین کواضافی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں ،مزار کے گنبد کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کیا جائے اور دن رات تعمیراتی کام کرکے پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















