قاضی فائز کا چیف جسٹس ،جوڈیشل کمیشن اراکین کو ایک اور خط

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز نے چیف جسٹس ،جوڈیشل کمیشن اراکین کو ایک اور خط لکھ دیا،خط میںسپریم کورٹ کےلئے 2نام تجویز کردئیے گئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ میں 13 جولائی ،13 اگست 2022 سے 2 ججز کی آسامیاں خالی ہیں، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور سجاد علی شاہ کو ریٹائر ہوئے 19 ماہ گزر گئے،سپریم کورٹ ایکٹ 1997 کے تحت ججز کی تعداد 16 ہے، سپریم کورٹ کو بلاوجہ نامکمل رکھنا آئین و قانون کے مطابق نہیں۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار ہے،9 سال قبل زیر التواءمقدمات کی تعداد اب سے آدھی تھی،بڑی تعداد میں زیر التوا مقدمات سے سائلین کے مفاد کو نقصان پہنچ رہا ہے، درخواست ہے ججز کی خالی آسامیوں پر فوری تقرر ہونا چاہیے،2آسامیوں پر موسم گرما کی تعطیلات سے پہلے تقرری کی جائے۔

تعطیلات سے پہلے جوڈیشل کمیشن کے تمام اراکین موجود ہوں گے،آئینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کرتا ہوں۔