آئین آزادی صحافت اور درست معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کو درست معلومات تک رسائی کاحق دیتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے پریس فریڈم ڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پریقین رکھتی ہے۔ ا±نہوں نے ان صحافیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نےسچ کی تلاش میں جانیں گنوا دیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2018 سے 2022 تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری، تحریکِ انصاف کے 4 سال میں پراسرار سینسر شپ نے صحافیوں کو خوفزدہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2017 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا اور پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن پالیسیوں سے انڈیکس میں 12پوائنٹ کمی ہوئی۔ ا±نہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں کی آواز بند کی، ان کے قلم توڑے اور انہیں اغوا کیا۔ ا±نہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےدور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں لیکن آج ملک میں صحافت مکمل آزاد ہے۔