لاہور( خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے اگر سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا اور آئین توڑا گیا تو چوروں ،ہینڈلرز کو خبردار کر رہا ہوں ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے باہر نکلیں گے،منگل کو ہونےوالے مذاکرات میں ایک بات کہیں گے اگر 14مئی سے پہلے باقی اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو اکٹھے الیکشن کےلئے تیار ہیں بصورت دیگر سپریم کورٹ سے پنجاب ،خیبر پختونخوا کے الیکشن کا تقاضہ کریں گے ،اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم مئی و آئین و قانون کی حکمرانی کےلئے لبرٹی سے ناصر باغ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جوسارے راستے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
عمران خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں سب سے پہلے تحریک انصاف کے کارکنوں ،لاہور کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوںنے یوم مئی پر اتنی شاندار ریلی نکالی ،مسلط ٹولہ الیکشن سے بھاگ رہا ہے ، الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب سمجھیں گے جیت سکتے ہیںجب عمران خان راستے سے ہٹ جائے ،مجھے کسی نہ کسی طرح جیل میں ڈال دیں یا قتل کریں ،چاہتے ہیں عمران خان کو راستے سے ہٹاﺅ اورتحریک انصاف کو کمزور کرو ، انہوں نے پرویزالٰہی کے گھر میں ڈاکوﺅں کی طرح حملہ کیا ، میرے گھر پر حملہ کیا،الیکشن اس لئے نہیں کرا رہے تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں،پیغام پہنچا رہے ہیں غور سے سن لیں ، سپریم کورٹ نے واضح طو رپر کہاپنجاب کا الیکشن 14 مئی کو ہوگا، سپریم کورٹ نے کہا مذاکرات کرو اگر اکٹھے الیکشن کےلئے متفق ہو جاتے ہیں تو صرف اسی وجہ سے پنجاب کا الیکشن نہیں ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامذاکرات میں ایک بات کہنی ہے اگر 14مئی سے پہلے آپ اپنی باقی اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو اکٹھے الیکشن کےلئے تیار ہیں ،حکمران سمجھتے ہیں بد دیانت منصوبے میں آ جائیں گے اور انتظار کریں گے ستمبر میں انتخابات ہوں تو کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اگر 14مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرتے تو سپریم کورٹ سے کہیں گے پنجاب ،خیبر پختونخوا کا الیکشن چاہیے ، انہوں نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا ،عدالت کے فیصلے کی توہین کی ،ججز کے فیصلے کےخلاف گئے اورآئین توڑا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی،ساری عوام کو نکالیں گے، پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے ،آئین کےساتھ کھڑی ہو گی،صرف ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے پر امن احتجاج کرتے ہیں جلسے کرتے ہیں اور گھر چلے جاتے ہیں لیکن اگر آئین توڑ دیں گے تو پھر پاکستان میں رہ کیا جائے گا پھر تو جنگل کا قانون ہوگا، مزدور کے کیا حقوق رہ جائیں گے ،معاشی حالات بہتر ہوں گے اورنہ سرمایہ کاری ہو گی۔
عمران خان نے کہا جس ملک میں حکومت سپریم کورٹ کے حکم نہیں مانتی وہاں کس سرمایہ کار نے آنا ہے معاشی حالات اور بگڑ جائیں گے،ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ، انڈسٹری بند ہونے سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے ،کسان کا بر احال ہے ،مہنگائی سے عام لوگ پس چکے،حکمران الیکشن ہارنے کے خوف سے الیکشن نہیں کرائیں گے ،خبردار کررہا ہوں سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانیں گے پھر قوم میرے ساتھ نکلے گی ،پاکستان کی سڑکوں پر نکل کر قانون کی حکمرانی قائم کرائیں گے اس کے لئے آپ سب تیار ہو جائیں کیونکہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے ،کسی کو آئین کی پرواہ نہیں ،طاقتور کو قانون کی پرواہ نہیں تو پھر تو ملک میں جنگل کا قانون بن گیا ، بنانا ریپبلک بن گیاپھر طاقتور فیصلہ کرے گا کون سا قانون ماننا ہے یا نہیں ماننا ،ریلی مزدوروں اور کمزور طبقوں ،قانون کی حکمرانی کے لئے ہے ، آپ تیاری کریں اگلے ہفتے کے اندر پتہ چل جائے گا اوردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،قوم کو پتہ چل جائے گا ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا جنگل کا قانون ہے ۔
قبل ازیں لاہور کے تمام حلقوں سے ریلیاں لبرٹی چوک میں جمع ہوئیں اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ناصر باغ کی طرف سفر کا آغاز کیا گیا، تحریک انصاف کی ریلی میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر کارکن سوار تھے جبکہ بڑی تعداد میں کارکن پیدل بھی چلتے رہے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،اطراف کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںعمران خان نے یوم مئی کی ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہالاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی نے اور بھی زور پکڑا ،ریلی ان لوگوں کےلئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ و آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں، عوام سپریم کورٹ کے احکامات اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کریں گے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا انتخابات سے دور ملک اپنی موجودہ نازک معاشی صورتحال میں سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کو برداشت نہیں کر سکے گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















