مزدوروں کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن بطور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نگران صوبائی وزیر ہاو¿سنگ سید اظفر علی ناصر بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری اوقات سید طاہر رضا بخاری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، لیبر یونینز کے نمائندگان ودیگر مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوش کو سراہتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں مزدورں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مزدوروں کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں مزدوروں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ آج کے دن ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو بھی خراج تحسین پیش کرنے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے اداروں کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں مزدور طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازینہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مزدوروں کو خصوصی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔