اسلام آباد (بیورورپورٹ)پنجاب ،کے پی اسمبلیوں کی بحالی درخواست اعتراض کےساتھ واپس،تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے پنجاب ،خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا،درخواست شہری رائے اشتیاق نے دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا درخواست گزار نے دستیابی کے باوجود متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اسمبلیوں کی بحالی کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، درخواست میں آرٹیکل 184تھری اختیار کے استعمال کا کوئی آئینی جواز پیش نہیں کیا گیا۔
پنجاب،کے پی اسمبلیوں کی بحالی درخواست اعتراض کےساتھ واپس
















