عدالتی اصلاحات بل کیخلاف مزید3درخواستوں کو نمبر الاٹ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالتی اصلاحات بل کیخلاف مزید3درخواستوں کو نمبر الاٹ کردئیے گئے،سماعت منگل کو ہوگی،رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے آئینی درخواستوں کو نمبر الاٹ کیے ،زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو 10 ،غلام محی الدین کی درخواست کو 11،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کو نمبر 12 الاٹ کیا گیا۔

تینوں درخواستیں زیر سماعت مقدمے کےساتھ منسلک کی جائیں گی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔