سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے عمران خان کو نئے سہولت کار مل گئے،عدلیہ کاکام پنچایت لگانا نہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کرائے گی، پنچایت لگانا یا مذاکرات کرنا سیاسی لوگوں کا کام ہے، جب عدلیہ کی بات آتی ہے تو عوام کے اعتبار کی بات ہوتی ہے۔
عدلیہ کا کام قانون و آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے پنچایت لگانا نہیں،عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، عمران خان نے وزیر آباد لانگ مارچ بھی کسی کے کہنے پر کیا تھا، اقتدار سے دوری عمران خان کو اندر سے کھائے جا رہی ہے، تمام بحرانوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا چند ماہ کے دوران حالات نے کروٹ لی ، ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت دورنکل گئے تھے، ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا میرے بیٹے کی آڈیو ہے، ثاقب نثار ہی نہیں پی ٹی آئی کی
لیڈرشپ بھی بے نقاب ہوگئی ۔
جون کے اوائل میں بجٹ آرہا ہے،عوام کوریلیف دیں گے،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں اب دیکھنا ہے آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی سے بات چیت پرخواجہ آصف نے کہا مذاکرات سے کیا نتیجہ نکلے گا، صرف اتمام حجت کر رہے ہیں،مذاکرات کی جو پنچایت بٹھائی گئی پتہ نہیں جائز طریقے سے بٹھائی گئی یا ناجائز طریقے سے،عمران خان نے 3شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا وہ جلدی سے جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے۔
عمران خان کو نئے سہولت کار مل گئے،عدلیہ کاکام پنچایت لگانا نہیں،خواجہ آصف
















