کوئٹہ (بیورورپورٹ)بلوچستان میں بارشوں،ریلوں سے تباہی،5جاں بحق،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق خضدار 2 ، مچھ، لسبیلہ2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
بارشوں سے چاغی و پنجگور میں متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بولان پنجرہ پل کا ایک حصہ اور سوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے،دونوں مقامات پر پلوں کی مرمت اور ٹریفک بحالی کا کام تیز کردیا۔
ادھر چمن، پشین، مستونگ، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، آواران اور نصیرآباد میں تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے بعد بلوچستان کو سندھ سے ملانےوالی دونوں اہم قومی شاہراہیں بند ہوگئیں۔
بلوچستان میں بارشوں،ریلوں سے تباہی،5جاں بحق
















