لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے،ججز خدا کے واسطے متحد ہوجائیں،حکمرانوں نے آئین کو ختم کیا تو جنگل کا قانون ہوگا، قوم کی طرف سے کہتا ہوں سپریم کورٹ ذاتی لڑائیوں کو تھوڑی دیر پیچھے چھوڑ دے،14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کریں، ملک میں ایک دن انتخابات کی شرط مان لیں گے۔
کارکنوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چوروں نے اقتدار میں آکرادارے تباہ کر دیئے، 9لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پرویز الٰہی کے گھر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا،عوام کی امید ختم ہوگئی تو سنبھالے نہیں جائیں گے، میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں۔
عمران خان نے مزید کہارات کو 12بجے عدالت کھلنے پر تکلیف ہوئی، رات کو عدالت کھلنے کے علاوہ میں نے کبھی عدالتوں پر تنقید نہیں کی، ہمیشہ فیصلوں کا احترام کیا جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا وہ آزاد نہیں ہوتی، پہلے مجھے کہتے تھے اگر الیکشن چاہئیں تو اسمبلیوں کو تحلیل کریں جب اسمبلیاں تحلیل کیں تو اب بہانے لگا رہے ہیں،قانونی ماہرین نے کہا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، حکمران بھول جاتے ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے، سوشل میڈیا پر آدھے گھنٹے میں جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔
نواز شریف، شاہد خاقان عباسی پہلے کہتے تھے ایک دن الیکشن میں تاخیر نہیں ہو سکتی، الیکشن نہیں ہوں گے تو آرٹیکل 6 لگے گا اب 90 دن ہو گئے اور الیکشن نہیں ہو رہا،12 جماعتیں اسمبلی میں کہہ رہی ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، افسوس ہینڈلرز پیچھے کھڑے ہو گئے ، الیکشن سے بھاگنے کیلئے لڑائیاں کرا رہے ہیں، پرویز الٰہی کے گھر کا بکتر بند گاڑی سے دروازہ توڑا گیا، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہو سکتا،صرف سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















