لاہو(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا جائزہ لیا گیا،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جاری پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کچے میں 51ہزار ایکڑ علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا، شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے، دیگر علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن تیز، پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے کچے میں پہنچ گئے، 3شرپسند مارے گئے،8 زخمی، 46گرفتار کر لیے ، قابل سکھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا، علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے، کلیئر کرائے گئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں قائم ہیں،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی جرت کو سراہا، انہوں نے کہا آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں،کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علاقے میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیرومرمت و بحالی کیلئے پلان طلب کر لیا،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت ہوئی، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، ڈیرہ غازی خان و بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز و آرپی اوز، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پورکے ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئی۔
کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کرکے پائیدار امن قائم کیا جائےگا:محسن نقوی
















