پاکستان جلد بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا: نوازشریف

جدہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان جلد بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) اپنی عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے۔ پچھلی حکومت نے ملک کا جو حال کیا اس کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے چیئرمین پاکستان مسلم سنٹر ل کویت عرفان ناگرہ سے جدہ میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مجھے اورسیز پاکستانیوں کی تکلیفوں کا بخوبی اندازہ ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انشا ءاللہ جلد اورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری دیں گے۔ پہلے بھی مسلم لیگ (ن) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کام کیا۔ ہمیں اپنے محب وطن پاکستانیوں پر فخر ہے۔ جو اربوں ڈالرز پاکستانی بھیج کر پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب ان کیلئے ہمیں بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ اس موقع پر عرفان ناگرہ نے میاں صاحب آپ ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو درپیش چیلنج اور پچھلی حکومت کی ملک میں تباہ کاریوں اور اسکے پیدا کردہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ عرفان ناگرہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ، بیرسٹر امجد ملک اور چوہدری نور الحسن تنویر اوورسیز میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں جس کی بدولت 20 نئے ممالک میں پہلی بار باڈیاں تشکیل دی گئی جس پر میں اوورسیز قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگئی۔ عرفان ناگرہ نے میاں نواز شریف کو دورہ کویت کی دعوت بھی دی جس پر میاں نواز شریف نے عرفان ناگرہ کا شکریہ ادا کیا اور جلد دورہ کویت کا عندیہ دےدیا۔