لاہور (خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے نوازشریف بزدلوں کی ٹیم کا کپتان ہے،زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نواز شریف اکیلا نہیں بزدلوں کی ٹیم میں اور بھی کھلاڑی ہیں، شریف خاندان کی تو صلاحیت ہی یہی ہے سارے بزدل ہیں۔
فضل الرحمن بھی نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہے، علی امین گنڈا پور ڈٹ کر کھڑا ہے، بے شرم لوگ ہیں جو سب کر رہے ہیں، پولیس علی امین کو کبھی ادھر لیکر جاتی ہے کبھی ادھر۔
دریں اثنااپنی ٹوئٹ میںوزیراعظم عمران خان نے کہا طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں،گزشتہ شب ایک اور کارکن عطاالرحمن کوفیصل ٹاون لاہورسے اٹھا لیا گیا، اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے اغوا کی شدیدمذمت کرتاہوں۔
عطاالرحمن15برس سے ساتھ ہیں، طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں،عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں ریلیز عطا الرحمن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کررہے ہیں‘ عمران خان

















