لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او میوہسپتال پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسرحسین نقی، پروفیسر ریاست علی اور ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران مئیوہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو علاج کی مزید بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمودایازنے اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک انتہائی شانداراور تاریخی طبی درسگاہ ہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تمام سکیموں کو بروقت مکمل کریں گے۔دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدار ت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پروفیسرشہزادانور،ڈپٹی ڈائریکٹر ویجی لینس سیل عدنان احمدبھٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پروفیسرشہزادانوراور ان کی ٹیم نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی صوبہ بھرمیں انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری کو روکنے کیلئے اپناکرداراداکررہی ہے۔پی ہوٹاویجی لینس سیل کی جانب سے انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری کرنےوالوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی قابل ستائش ہے۔انسانی اعضاءکے غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے ساتھ مزیدکوارڈنیشن مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















