سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کاحکم واپس لے ،وزارت دفاع


اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لینے اور ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کرانے کی استدعا کردی،ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

وزارت دفاع نے درخواست میں موقف اختیار کیا دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے، قومی،بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں۔