راولپنڈی(بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان میںآپریشن ،8دہشتگرد جہنم واصل، 2جوان شہید،آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے مقام کا پتہ لگایااسی دوران سکیورٹی فورسز و دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوااور 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے، شہید ہونےوالوں میں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع شامل ہیں،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں ،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،8دہشتگرد جہنم واصل، 2جوان شہید
















