اسلام آباد، لاہور (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام ہوگیا ،تیسرے عشرے کےلئے لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھ گئے ، اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔
اعتکاف بیٹھنے والوں کےلئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری و افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جبکہ عام طور پر معتکفین کی سحر و افطاری کا ذمہ اہلخانہ کا ہوتا ہے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں معتکفین خصوصی طور پر عبادت کا اہتمام کریں گے۔
ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

















