علی امین گنڈاپور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (مشرق نیوز) آڈیو کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے رہنما تحریک انصاف کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا۔علی امین گنڈا پور کےخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔