دیامر بھاشا ڈیم میں بارودی مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
گلگت بلتستان(بیورورپورٹ) دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گلگت میں واقعہ دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی گئی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں،اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

















