عدل کے ایوانوں !ترازو کے پلڑے برابر کرو،اعظم نذیر تارڑ

راولپنڈی(بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے ترازو کے پلڑے برابر کرو،5رکنی بنچ میں سے 3 ججز نے کہا پنجاب کیلئے گورنر تاریخ کا اعلان کریں، 2 ججز نے کہا اپنے 2 معزز ججز کی رائے سے متفق ہیں، فیصلے کے 30 منٹ میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل نے کہا کیس ڈسمس ہو گیا، اصل میں کیس 3 کے مقابلے 4 اکثریتی ججز کی رائے سے ڈسمس ہو ا۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تار ڑ نے مزید کہاالیکشن کمیشن نے آرٹیکل 203 کے تحت الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کا اعلان کیا اس وقت بھی کہا گیا معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، بجائے فل کورٹ کے چیف جسٹس نے 5 رکنی بنچ تشکیل دے دیا،پاکستان بھر کے نڈر ،بے باک وکلا کی طرف سے عدل کے ایوانوں کو پیغام دیدیا ترازو کے پلڑے برابر تولو،وکلا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔