اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے تاریخ کی ستم ظریقی ہے 4 اپریل کو ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ایک مرتبہ پھر 4 تاریخ کو عدل و انصاف کا قتل ہوا،ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دینا پاکستان کی تاریخی خدمت تھی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کابینہ میں فیصلہ ہوا ذوالفقار بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا جو ریفرنس 12 سال سے پڑا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے،معاملے پر فل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاپوری دنیا سمجھتی ہے 1973 کے متفقہ آئین کے بانیوں میں شامل ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینا عدالتی قتل تھا۔
کیسا تاریخ کا جبر ہے 4 اپریل ہی کے دن سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اور 4 اپریل کو ایک مرتبہ پھر عدل و انصاف کا قتل ہوا ،جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















