گڑھی خدا بخش (بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہاہے سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں،تخت لاہور کی لڑائی ملک کو لے ڈوبے گی،پوری عدالت بیٹھ جائے سوائے 2ججز کے تو فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھٹو شہید کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاشہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی، ملک کو آئین و قانون دیا جنہوں نے قائد عوام کو سزا سنائی ان کو کوئی یاد نہیں کرتا، تاریخ کا فیصلہ ہے کسی کو یاد رکھتی ہے کسی کو نہیں، کس کو یاد ہے انورالحق کون ہے، کہاں دفن ہے؟، صدر زرداری نے بھٹو شہید کا ریفرنس بھیجا جو 12 سال سے زیر التوا ہے،چھوٹے چھوٹے لوگ سزائے موت کے فیصلے سنا دیتے ہیں۔
وزیر اعظم سے ریفرنس دوبارہ بھیجنے کی اپیل کرتے ہیں ،بلاول بھٹو نے مزید کہاعدالتوں کے ذریعے اصلاحات کو ختم کر دیا گیا، ماضی میںڈکٹیٹر مسلط کیے گئے، پہلی خاتون وزیر اعظم کی حکومت صرف 11 ماہ اور ڈکٹیٹر کی 11 سال چلی، پی پی نے آئین کی سربلندی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، نفرت و تقسیم کی سیاست کو دفن کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا بہتر ہوتا لاڈلے کو شیروانی پہنا کر وزیر اعظم ہاوس بٹھا دیتے، سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں۔
لارجر بنچ کا فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں، جمہوریت کو خطرے سے بچانے کیلئے لارجر بنچ بنایا جائے تو پورا پاکستان فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہو گا، جیل ہی جانا ہے، قبرستان بھرے پڑے ہیں، مطالبہ ہے چیف جسٹس و دیگر ججز ملک کو بچائیں،خطرہ ہے تخت لاہور کی لڑائی پوری ملک کو لے ڈوبے گی، سارے سٹیک ہولڈرز کو پیغام دینا چاہتے ہیں جمہوریت کو بچائیں، افتخار چودھری کا دور دیکھ اور بھگت چکے ان کے بعد عدلیہ میں آمرانہ سوچ پیدا ہوئی، افتخار چودھری کو ہیرو بنا کر عدلیہ کو تباہ کیا گیا۔
تخت لاہور کی لڑائی ملک کو لے ڈوبے گی،بلاول بھٹو

















